2 جون 2012 - 19:30

روس نے امریکہ کو افغانستان میں طویل المدت موجودگی پر خبردار کیا ہے۔

ابنا: افغانستان کے ٹیلیویژن کے مطابق روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نیکولائی پٹروشف نے افغانستان میں امریکہ کے مستقل فوجی اڈوں کے قیام پر ماسکو کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ سنہ 2014 کے اختتام تک افغانستان سے واپس چلاجائے ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ،افغانستان میں مستقل فوجی اڈے قائم کرکے اپنی دراز مدت موجودگی کے درپے ہے جبکہ وہ اس ملک میں بحران وبدامنی اور عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں امریکہ کے مستقل فوجی اڈوں کے قیام پر دنیا کے بیشتر ملکوں نے اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے.........

/169